مہایوتی کا قانون ساز کونسل میں غلبہ، 17 میں سے 16 نشستوں پر کامیابی

تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 22 جون : مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی مقامی خود اختیاری اداروں کے حلقوں کی انتخابی مہم کے نتائج سامنے آنے کے بعد مہایوتی نے ریاستی سیاست میں اپنی مضبوط پوزیشن کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔ 17 میں سے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اتحاد نے قانون ساز کونسل میں اپنی برتری مزید مستحکم کر لی ہے۔ 18 جون کو ہونے والی پولنگ کے بعد باقی 11 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جبکہ اس سے قبل 6 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔تاہم ناسک حلقے میں مہایوتی کو غیر متوقع دھچکا لگا، جہاں آزاد امیدوار اور بی جے پی کے باغی رہنما گوکل گیتے نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے شیوسینا کے امیدوار نریندر دراڈے کو شکست دے دی۔