ٹاور پر چڑھی خاتون، بیٹے کے ساتھ انصاف کا مطالبہ ، چارگھنٹے تک چلا ہائی وولٹیج ڈرامہ

تاثیر 23 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سپول، 23 جون:ضلع کے راگھوپور تھانہ علاقہ کے تحت نگر پنچایت سمراہی میں منگل کی صبح ایک خاتون اپنے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔اپنے شوہر پر دوسری شادی کرنے اور اسے چھوڑنے کا الزام لگاتے ہوئے خاتون نے انصاف کا مطالبہ کیا اورضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے آنے تک نیچے آنے سے انکار کردیا۔واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ٹاور پر چڑھنے والی خاتون کی شناخت گڈی دیوی کے طور پر کی گئی ہے، جو مدھے پورہ ضلع کے بہاری گنج تھانہ علاقے کی رہنے والی ہے۔
خاتون کا الزام ہے کہ موتی پور کے رہنے والے امریندر ٹھاکر نے تقریباً 10 سال قبل دہلی گروگرام میں اس سے لو میرج کی تھی۔اس شادی سے جوڑے کا ایک 12 سالہ بیٹا بھی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ چند سال بعد اس کے شوہر نے دوسری شادی کر لی اور اسے اور اس کے بیٹے کو چھوڑ دیا۔