تاثیر 23 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 23 جون:مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال نے پارٹی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ریاستی ورکنگ کمیٹی میں 106 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 41 رہنماوں کو مستقل مدعو اراکین (اسپیشل انوائٹی) بنایا گیا ہے۔
بی جے پی کی طرف سے منگل کو جاری کی گئی فہرست کے مطابق، ریاستی ورکنگ کمیٹی میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا، دونوں نائب وزرائے اعلیٰ راجیندر شْکل اور جگدیش دیوڑا، مرکزی وزیر ڈی ڈی اوئیکے اور ساوتری ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔

