تاثیر 23 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد ، 23 جون:تلنگانہ میں فعال مانسون کے درمیان محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)حیدرآباد نے29 جون تک ریاست میں بھاری بارش کا امکان ظاہرکیاہے۔ بارش کے علاوہ، ریاست میں گرج چمک، آسمانی بجلی، طوفان وغیرہ کاامکان ہے۔ فعال مانسون کی وجہ سے متوقع موسلادھاربارش اور دیگرموسمی حالات کے پیش نظرآئی ایم ڈی حیدرآباد نے یلوالرٹ جاری کیا ہے۔ دریں اثناء ، ٹی بالاجی، جوکہ اپنی درست پیشن گوئیوں کے لیے مشہورموسم کیماہرہیں نے اپنے X ہینڈل پرکہاکہ حیدرآباد میں دیرشام یارات کے دوران ہلکی بارش ہوگی۔ دیگراضلاع کے لیے، انہوں نیکہا کہ عادل آباد، آصف آباد، نرمل، منچریال، ملگ، بھدرادری-کتہ گڈم، کھمم، سنگاریڈی، وقارآباد، مید ک، سدی پیٹ کے چند حصوں میں شدید گرج چمک اورتیز بارش کی توقع ہے۔

