تاثیر 25 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران ،25جون:مغربی ایشیا میں امریکہ ،اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ ایک معاہدے تک پہنچ چکی ہے ۔فی الحال جنگ بندی کے آثار اور سیز فائر کے معاہدے پر دستخط کا انتظار ہے ۔ دریں اثنا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد قائم کرنے کے لیے ایک طاقتور مسلم بلاک کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جو مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور پورے خطے میں امن و استحکام کو آگے بڑھانے کے قابل ہو۔

