تاثیر 25 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 25 جون:اداکارہ سامنتھاروتھ پربھو نے اپنی پریگنینسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں کے درمیان،سامنتھا رو تھ نے تیلگو فلم ’’ماں انٹی بنگارم‘‘ کے پروموشنل پروگرام میں خوشخبری شیئر کی۔اس دوران ان کے شوہر اور ہدایت کار راج نیدیمورو ان کے ساتھ موجود رہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کریں گی۔
ان کی فلم’’ما ں انٹی بنگارم ‘‘ کی کامیابی کے بعد سامنتھا کا یہ اعلان ان کے مداحوں کے لیے ایک اور بڑی خوشی کا باعث ہے۔ اپنے حمل کے بارے میں طویل عرصے سے چل رہی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اداکارہ نےکہا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کے بارے میںکافی پرجوش ہیں۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور فلمی ہستیوں نے مبارکباد دینا شروع کر دی ۔
پروگرام کے دوران،سامنتھانے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے موجودہ پروجیکٹس کو مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصے کے لیے اداکاری سے وقفہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حمل کی وجہ سے وہ زچگی کی چھٹی لیں گی اور اپنےگھروالوں کے ساتھ وقت گزاریں گی۔ تاہم اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ یہ صرف ایک مختصر وقفہ ہوگا اور وہ جلد ہی ایک نئی فلم کے ساتھ اسکرین پر واپس آئیں گی۔

