تاثیر 25 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 25 جون:راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں 10 نو منتخب اور دوبارہ منتخب ہونے والے ارکان کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
حلف لینے والے ارکان میں پروین چکرورتی، دیباشیش سمنتارے، ثنا ستیش بابو، وجے چنت کایالا، بھشیم راما کرشنا، لنگامنینی رمیش، راجیش پرمانند شکلا، بیدیہ ناتھ رام، پرمل نتھوانی، اور تائی ٹاگک شامل ہیں۔پانچ ارکان نے ہندی، ایک انگریزی، ایک تمل اور تین نے تیلگو میں حلف لیا۔
حلف لینے والے ارکان میں سے چار آندھرا پردیش، دو جھارکھنڈ اور ایک ایک تمل ناڈو، گجرات، اروناچل پردیش اور اوڈیشہ سے ہیں۔

