تاثیر 26 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 26 جون:شمالی ریلوے کے جموں ڈویڑن نے بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان 17 کلومیٹر طویل برقی سنگل لائن ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ اس فیصلے سے بانہال، قاضی گنڈ، اننت ناگ اور سری نگر کے درمیان سفر کا وقت کم ہوگا، ٹرینوں کی وقت کی پابندی میں بہتری آئے گی اور مسافروں کو زیادہ آرام دہ سفری سہولت میسر آئے گی۔

