سہسرام ​​میں منائی گئی پنڈت گریش نارائن مشرا کی 19ویں برسی

تاثیر 27 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) شاہ آباد کانگریس کمیٹی کے سابق ضلع صدر بہار حکومت کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پنڈت گریش نارائن مشرا (بابا) کی 19ویں برسی ہفتہ کو سہسرام ​​میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ کانگریس کے سینئر رکن رادھا پرساد سنگھ نے اس تقریب کی صدارت کی ۔ تقریب کے دوران کانگریس کارکنوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے انکی تصویر پر پھول چڑھا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ساتھ ہی انکی شخصیت اور عوامی خدمات کو یاد کیا ۔ مقررین نے ضلع کی سیاست سے ان کی عدم موجودگی کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔موقع پر موجود حاضرین میں دیپک شکلا، راجیشور کشواہا، ونود رائے، بی ڈی شکلا، لوکیش تیواری، للت ٹھاکر، ڈی ڈی یادو، ڈاکٹر جاوید اختر، اوما شنکر کشواہا، شیلیندر کمار چنٹو، پرنس کمار، اویناش کمار، رمیش کمار پانڈے، ہرش کمار، سروج و دیگر شامل تھے ۔