تاثیر 30 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
متھرا، 30 جون :لکھنؤ سے دہلی جانے والی ایک تیز رفتار وولوو بس آج صبح تقریباً:30 3 بجے اتر پردیش کے متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک بجری سے بھرے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 20 کے قریب زخمی ہو گئے۔تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ ٹریلر میں گھس گیا اور مکمل طور پر کچل گیا۔
یہ حادثہ رایا کٹ سے تقریباً دو کلومیٹر پہلے ایکسپریس وے کے سنگ میل 112 اور 113 کے درمیان پیش آیا۔ حادثے سے جائے وقوعہ پر شدید افراتفری پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر سروس، ایس ڈی آر ایف اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ مقامی لوگوں کی مدد سے بس میںپھنسے مسافروں کو نکالا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

