ڈیجیٹل انقلاب نے ملک میں حکمرانی کو زیادہ موثر اور شفاف بنا یا: نتن نوین

تاثیر 1 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،یکم جولائی: ڈیجیٹل انڈیا پروگرام نے ملک میں اپنے آغاز کے 11 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نوین نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ڈیجیٹل انڈیا نے ٹیکنالوجی کو نہ صرف سہولت کا ذریعہ بنایا ہے ، بلکہ گڈ گورننس، شفافیت اور لوگوں کو بااختیار بنانے کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب نے ملک میںنظام حکمرانی کو زیادہ مؤثر ، شفاف اور شہری مرکوز بنا دیا ہے۔
نتن نوین نے کہا کہ یو پی آئی نے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں انقلاب برپا کیا ہے ، جبکہ ڈیجی لاکر نے پیپر لیس خدمات کو فروغ دیا ہے۔ براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ سرکاری اسکیموں کے فوائد مستفید افراد تک شفاف طریقے سے پہنچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کے ذریعے ہندوستان نے دنیا کے سامنے جامع اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کا ایک کامیاب ماڈل پیش کیا ہے۔