تاثیر 1 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
اناؤ ، یکم جولائی: اتر پردیش میں اناؤ ضلع کے بانگر مئوتھانہ علاقے میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر آج صبح ایک سڑک حادثے میں ایک کار میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ گھنشیام مینا ، پولیس سپرنٹنڈنٹ جئے پرکاش سنگھ اور بانگرمئوکے ایس ڈی ایم برج موہن شکلا جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ آج صبح ساڑھے چار بجے ایک بس فرید آباد سے بہار جا رہی تھی۔ آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر دیوکھاری گاؤں کے قریب بس کا ڈرائیور سو گیا۔ جس کے باعث بس ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری طرف جا کر کھائی میں جاگری۔ اسی وقت ، یہ ایک ارٹیگا کار سے ٹکرا گئی جو لکھنؤ سے متھرا جا رہی تھی۔ کار میں 9 افراد سوار تھے جن میں سے 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 4 افراد کو ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا ہے ، جن کا علاج جاری ہے۔

