ایل جی لداخ نے نوجوانوں کے لیے اسکل ٹریننگ پروگرام ک افتتاح کیا

تاثیر 3 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لداخ , 03 جولائی:لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے آج لداخ کے نوجوانوں کے لیے روزگار سے منسلک ہنر مندی (اسکل ٹریننگ) پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے تحت مرکز کے ساتوں اضلاع سے منتخب کیے گئے 36 نوجوانوں کو نئی دہلی میں صنعتی تقاضوں کے مطابق رہائشی تربیت فراہم کی جائے گی، جس کے بعد انہیں روزگار حاصل کرنے میں بھی مدد دی جائے گی۔
پہلے بیچ میں 34 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں، جنہیں لیہہ سے نئی دہلی کے جی ایم آر ورالکشمی سینٹر فار ایمپاورمنٹ اینڈ لائیولی ہڈز روانہ کیا گیا۔ یہ تربیت جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگی اور دو سے تین ماہ تک جاری رہے گی۔
حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق جدید مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے لیے منظم شعبوں میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہوں۔ منتخب امیدواروں میں سے بیشتر پہلی مرتبہ لداخ سے باہر جا رہے ہیں۔