فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہو کر بھی ہیرو بنا کیپ ورڈے، جدوجہد اور حوصلے کی ناقابلِ فراموش داستان

تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

میامی، 04 جولائی : فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں موجودہ چیمپئن ارجنٹینا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے باوجود کیپ ورڈے نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ جذبے اور اعتماد کے بل پر چھوٹے ممالک بھی فٹبال کی بڑی طاقتوں کو چیلنج کر سکتے ہیں۔
محض پانچ لاکھ سے کچھ زیادہ آبادی والے افریقہ کے مغربی ساحل کے چھوٹے جزیرہ نما ملک کیپ ورڈے نے عالمی چیمپئن ارجنٹینا کو اضافی وقت تک سخت مقابلہ دیا۔
آخرکار 111ویں منٹ میں ڈینی بورجیس کے آٹو گول کی بدولت ارجنٹینا نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے بعد کیپ وردے کے ڈیفنڈر پیکو لوپس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ چھوٹے ممالک کے لیے بھی کچھ ناممکن نہیں۔