جوکووچ نے فیڈرر کے 105 ومبلڈن جیت کے ریکارڈ کی برابری کی، چوتھے راؤنڈ میں پہنچے

تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لندن، 04 جولائی : سات بار کے چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن 2026 میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے روجر فیڈرر کے 105 جیت کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ تیسرے دور میں انہوں نے جمعہ کو فرانس کے آرتھر رینڈرکنیش کو 5-7، 4-6، 6-1، 6-7 (4-7) سے ہرا کر چوتھے دور میں جگہ بنا لی۔

39 سالہ جوکووچ اب فیڈرر کے مردوں کے سنگلز میں آٹھ ومبلڈن خطاب کے ریکارڈ کی برابری کرنے کی سمت میں ایک قدم اور آگے بڑھ گئے ہیں۔

سینٹر کورٹ پر کھیلے گئے مقابلے میں جوکووچ نے ابتدائی دو سیٹ شاندار انداز میں اپنے نام کیے، لیکن تیسرے سیٹ میں رینڈرکنیش نے زبردست واپسی کرتے ہوئے انہیں 1-6 سے ہرا کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔

فرانسیسی کھلاڑی نے اپنی تیز سروس اور جارحانہ کھیل سے چوتھے سیٹ میں بھی جوکووچ کو سخت چیلنج دیا۔ تاہم ٹائی بریکر میں تجربہ کار سربیائی کھلاڑی نے بہترین تحمل کا مظاہرہ کیا اور بغیر کوئی غلطی کیے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔