ترقی یافتہ جموں و کشمیر صرف اس وقت حاصل کیا جا سکتا ہے جب خواتین بااختیار، معاشی طور پر خود مختار ہوں : منوج سنہا

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 06 جولائی :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ خواتین کی ترقی معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ جموں و کشمیر صرف اس وقت حاصل کیا جا سکتا ہے جب خواتین بااختیار، معاشی طور پر خود مختار ہوں اور قیادت اور فیصلہ سازی میں فعال طور پر حصہ لیں۔سری نگر میں فیلوز (جینڈر ایکویٹی ایڈووکیٹ) کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نیجموں و کشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک “تاریخی اور انقلابی لمحہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے کشمیر کے خطے کے سماجی تانے بانے کے تحفظ میں ہمیشہ فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے اور اس میں خواتین کی ایک بھرپور میراث ہے۔ جنہوں نے دانشمندی، روحانیت اور سماجی اصلاح کے ذریعے معاشرے کی تشکیل کی۔ایل جی نے کہا کہ وہ ایک ایسے جموں و کشمیر کا خواب دیکھتے ہیں جہاں خواتین اسکولوں، صنعتوں، ادب، صنعت کاری، حکمرانی اور عوامی پالیسی سازی کی قیادت کریں۔