پی ایم مودی اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں نیوزی لینڈ پہنچے، ہوائی اڈے پر پی ایم لکسن نے استقبال کیا

تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 جولائی: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو نیوزی لینڈ کی راجدھانی آکلینڈ پہنچے، جہاں وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے پروٹوکول توڑکر ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نے ٹویٹر پر اپنی اگلی منزل پر پہنچنے کی معلومات شیئر کیں۔
انہوں نے کہا، ’ میں تھوڑی دیر پہلے آکلینڈ پہنچا ہوں۔ میں ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کے لیے وزیر اعظم لکسن کا شکر گزار ہوں۔ یہ دورہ تاریخی ہے کیونکہ یہ چار دہائیوں میں پہلی بار ہے کہ کوئی وزیر اعظم نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہا ہے۔ میں وزیر اعظم لکسن سے بات کرنے اور ہندوستان-نیوزی لینڈ دوستی کے تمام پہلوؤں پر بات کرنے کا منتظر ہوں۔ میں کل آکلینڈ میں ہندوستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کروں گا۔قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم دو ممالک کے دورے کے بعد دو روزہ سرکاری دورے پر آکلینڈ پہنچے۔