تاثیر 15 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 15 جولائی: نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا کے دو نومنتخب ارکان کو عہدے کا حلف دلایا۔
حلف برداری کی تقریب میں مدھیہ پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن رجنیش کمار اگروال اور کرناٹک سے کانگریس کے رکن منصور علی خان نے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ رجنیش کمار اگروال نے ہندی میں حلف لیا جبکہ منصور علی خان نے انگریزی میں حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد دونوں اراکین نے چیئرمین رادھا کرشنن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

