جگدیش پورمیں مندر کا تالا توڑ کر لاکھوں کی چوری

تاثیر 15 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 15 جولائی:ضلع کے جگدیش پور تھانہ علاقہ کے جگدیش پور بازار واقع بجرنگ بلی مندر میں منگل کی دیر رات چوروں نے تالا توڑ کر لاکھوں روپے کی چوری کی واردات کو انجام دیا۔ چوروں نے مندر کے مین گیٹ کا تالا توڑ دیا اور دان پیٹی کا بھی تالا توڑ کر نقدی اور دیگر سامان لے گئے۔مندر کے پجاری نے ا?ج بتایا کہ چونکہ منگل کا دن تھا اس لیے مندر میں کیرتن اور بھجن کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد وہ مندر میں تالا لگا کر گھر چلے گئے۔ بدھ کی صبح جب وہ پوجا کے لیے مندر پہنچے تو اس نے مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا پایا۔ اندر داخل ہونے پر انہوں نے دیکھا کہ دان پیٹی کا تالا بھی ٹوٹا ہوا تھا اور اندر موجود رقم غائب تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بھیڑ مندر احاطے میں جمع ہوگئی۔ چوری کی واردات سے عقیدت مندوں میں ناراضگی ہے۔ واقعے کی اطلاع جگدیش پور تھانے کو دی گئی، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردی۔