تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بریلی، 16 جولائی:اترپردیش کے بریلی ضلع کے نواب گنج تھانہ علاقے کے تحت زیر تعمیر ہائی وے پر جمعرات کی صبح تقریباً 7:30 بجے ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اسکارپیو پنجاب جا رہی تھی کہ آکسیجن سلنڈروں سے لدے کینٹر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکارپیو مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس سے اس میں سوا ر لوگوں میں چیخ و پکار مچ گئی۔پولیس کے مطابق لکھیم پور کھیری کے پلیا کے رہنے والے مکند سنگھ اپنی بیوی بھوپیندر کور اور رشتہ دار سنتوکھ سنگھ، لاڈی سنگھ اور ہرجیت سنگھ کے ساتھ اسکارپیو میں پنجاب جا رہے تھے۔

