تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 جولائی : 20 جولائی سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پیش نظر حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی اتحادی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں یہاں ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے لیے حکومت کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال، شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو، بھاری صنعتوں کے وزیر ایچ ڈی کمارسوامی، پنچایتی راج کے وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری اور این ڈی اے کے حلقوں کے کئی رہنما اور وزیر شرکت کریں گے۔

