تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 22 جولائی: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا ہے کہ ٹیم کا ہدف ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے 51 سالہ انتظار کو ختم کرکے تاریخ رقم کرنا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستانی ٹیم اپنے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کے متوازن امتزاج کے ساتھ ورلڈ کپ میں کسی بھی حریف کو چیلنج کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ہندوستان کوایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ، پاکستان اور ویلز کے ساتھ پول ڈی میں رکھا گیا ہے، جس کی مشترکہ میزبانی بیلجیئم اور ہالینڈ 15 سے 30 اگست تک کریں گے۔ ہندوستانی ٹیم 15 اگست کو ویلز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
ہرمن پریت دوسری بار ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریںگے۔ اس سے قبل ہندوستان کے واحد ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان اجیت پال سنگھ نے بھی دو بار ٹیم کی قیادت کی تھی۔ ان کی قیادت میں ہندوستان نے 1971 میں کانسی کا تمغہ جیتا اور 1975 میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا جو ہندوستان کا آج تک کا واحد ورلڈ کپ گولڈ میڈل ہے۔ ہاکی انڈیا کے حوالے سے ہرمن پریت نے کہا، “2024 کے پیرس اولمپکس میں مسلسل دوسرا کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد ٹیم کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

