نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں، ان کے خوابوں اور مستقبل کے ساتھ کسی قسم کا کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا: سمراٹ چودھری

تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 23 جولائی:نیٹ پیپر لیک اور طلباء کے مسائل پر جاری سیاسی ہنگامہ کے درمیان وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ایک اہم بیان دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعلی سمراٹ چودھری نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ ان کے خوابوں اور مستقبل کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی یا کھلواڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔سمراٹ چودھری نے کہا، “نوجوان ہمارے ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ ان کے خوابوں اور مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مجرموں کو قانون کے تحت سخت ترین سزا ملے گی، اور کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا مودی حکومت کی ضمانت ہے۔”