تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 23 جولائی: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں برکت اللہ یونیورسٹی (بی یو) میں وائس چانسلر کے عہدے پر ایک بڑی انتظامی تبدیلی ہوئی ہے۔ انچارج وائس چانسلر پروفیسر وویک شرما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گورنر و یونیورسٹی کے چانسلر منگو بھائی پٹیل نے ان کا استعفیٰ فوری اثر سے قبول کر لیا ہے۔ ساتھ ہی، مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی ہونے تک محکمہ? اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری انوپم راجن کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
گورنر ہاوس (لوک بھون) کی جانب سے جمعرات کے روز جاری حکم نامے کے مطابق، پروفیسر وویک شرما نے 22 جولائی 2026 کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ چانسلر نے اسے قبول کرتے ہوئے ان کی مدت کار سے متعلق سابقہ ا?رڈر منسوخ کر دیے ہیں۔ حکم نامے کے مطابق، نئی مستقل تعیناتی ہونے تک انوپم راجن اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ برکت اللہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ یہ نظام اگلے حکم تک نافذ رہے گا۔

