تاثیر 24 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کٹیہار، 24 جولائی: 79 ویں یوم آزادی کے جشن کی تیاریوں کے سلسلے میں وکاس بھون کے آڈیٹوریم میں ایک اہم جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ آشوتوش دویدی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پریچے کمار کی مشترکہ صدارت میں میٹنگ میں مختلف محکموں کے ضلع سطح کے افسران نے شرکت کی۔ گزشتہ سال کے تاثرات کی بنیاد پر اس سال کی تیاریوں کے لیے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی گئی۔میٹنگ کے دوران ڈی ایم اور ایس پی نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یوم ا?زادی پورے وقار اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

