آئی آئی ٹی کھڑگپور اور یونیورسٹی آف لیڈز نے تحقیقی تعاون کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کھڑگپور، 25 جولائی: اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں عالمی تعاون کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کھڑگپور اور برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی کے درمیان ہفتہ کو ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس طویل مدتی شراکت داری کا مقصد تحقیق، تعلیم اور اختراع میں تعاون کو بڑھانا اور مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹناہے۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیق کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ سیڈ فنڈ قائم کریں گے۔ اس کے لئے دونوں ادارے 50-50 ہزار امریکہ ڈالر تک کا یکساں تعاون کریں گے ۔ اس فنڈ سے محققین ابتدائی پروجیکٹس شروع کر سکیں گے، نئے آئیڈیاز کا تجربہ کریں گے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے تحقیقی منصوبوں کے لیے تجاویز تیار کرسکیں گے ۔ لیڈز یونیورسٹی نے پہلے ہی اپنا ابتدائی تعاون فراہم کر دیا ہے، جبکہ آئی آئی ٹی کھڑگپور نے رواں سال کے لیے اپنے تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے۔