دہلی میٹرو اسٹیشن مسافروں کے لیے کھلے

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 جولائی : سیکورٹی وجوہات اور مظاہروں کے باعث بند کیے گئے دہلی میٹرو کے اہم اسٹیشنوں میں سے راجیو چوک، منڈی ہاوس اور سینٹرل سکریٹریٹ کے گیٹ ہفتہ کو دوپہر بعد 3.44 بجے مسافروں کے لیے کھول دیے گئے۔ تاہم وسطی دہلی کے دیگر اسٹیشن ابھی بھی بند یا محدود رکھے گئے ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (ڈی ایم آر سی) نے ایکس پوسٹ پر بتایا کہ آج سہ پہر 3.44 بجے راجیو چوک، منڈی ہاوس اور سینٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشنوں کے انٹری گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔