تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 25 جولائی: اداکار یش نے ہدایت کار نتیش تیواری کی فلم ’رامائن‘ میں راون کے کردار کو اپنے فلمی کیریئر کے سب سے مشکل اور چیلنجنگ کرداروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ سین ڈیاگو کامک کان میں فلم کی ٹیم کے ساتھ شرکت کے دوران یش نے کہا کہ رامائن صرف نیکی اور بدی کی کہانی نہیں، بلکہ دو مختلف نظریات اور زندگی کے دو الگ راستوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کے مطابق، بھگوان رام اور راون کے سفر میں موجود بنیادی فرق ہی اس مہاگاتھا کو ہر دور میں زندہ اور بامعنی بناتا ہے۔
یش نے کہا کہ بھگوان رام نے اپنے اعلیٰ اخلاق، صبر اور نیک اعمال کے ذریعے کامیابی حاصل کی، جبکہ راون بے پناہ طاقت اور غیر معمولی علم رکھنے کے باوجود اپنے غرور اور انتقام کی وجہ سے خود اپنی تباہی کا سبب بنا۔ انہوں نے کہا:’’جب آپ کسی راکشس سے لڑتے ہیں تو یہ بھی خیال رکھنا چاہیے کہ کہیں آپ خود اس سے بڑا راکشس نہ بن جائیں۔‘‘

