این ڈی اے اتحادی جماعتوں کا دباؤ بھی دھرمیندر پردھان کے استعفے کی ایک بڑی وجہ قرار

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 جولائی: مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے پیچھے صرف کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے ہونے والے احتجاج ہی نہیں، بلکہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی اتحادی جماعتوں کا بڑھتا ہوا دباؤ بھی ایک اہم سبب مانا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق دہلی کے جنتر منتر سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں سی جے پی کی حمایت میں طلبہ کے احتجاج میں مسلسل اضافے کے بعد این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں نے مرکزی حکومت پر جلد فیصلہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر اور بہار سمیت کئی ریاستوں کی اتحادی جماعتوں نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو یہ احتجاج دیگر ریاستوں تک بھی پھیل سکتا ہے، جس سے این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے مرکزی حکومت سے واضح طور پر مطالبہ کیا تھا کہ اس معاملے میں فوری فیصلہ کیا جائے۔ حکومت نے بھی صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مظاہرین کے مطالبات کو قبول کرنا ہی مناسب راستہ سمجھا۔