نیپال میں دوفریقوں میں تشدد کا اثربہارکے سرحدی علاقے میں بھی،انتظامیہ الرٹ

تاثیر 27 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سپول، 27 جولائی:نیپال کے سنساری ضلع کے دیوان گنج دیہی میونسپلٹی-3 کے کپتان گنج میں اتوار کی دیررات فریقین کے درمیان تنازعہ کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں،بہارسے ملحق سرحدی علاقیمیں بھی اس پر تشدد واقعہ کر اثر واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ہندوستان نیپال کی سرحد سے متصل سپول ضلع میں خاص طور پر نظر آ رہا ہے۔بیر پور بھانٹا باڑی سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور سرحدی ٹریفک عارضی طور پر متاثر ہو گئی ہے۔ سرحدی علاقے میں پولیس اور انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ سپول ضلع مجسٹریٹ ساون کمار نے بتایا کہ ہندوستانی اور نیپالی حکام کے درمیان سرحدی ٹریفک کو معمول پر لانے کے لیے میٹنگ جاری ہے۔ فیصلے کے بعد بارڈر ٹریفک بحال ہو جائے گی۔ انتظامیہ نے عوام سے افواہوں کو نظر انداز کرنے اور امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔