تاثیر 27 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) مقامی تھانہ حلقہ کے نگر پنچایت بھرواڑہ میں چھاپہ ماری کے دوران سنگھواڑہ پولیس نے گھنشیام جھا کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ گھنشیام جھا نے سنیل ٹھاکر کو ایک چیک دیا تھا۔ جب سنیل ٹھاکر نے مذکورہ چیک بینک میں جمع کرایا تو کھاتے میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کے باعث چیک باؤنس ہو گیا۔سنیل ٹھاکر کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں گھنشیام جھا سے بات کی، لیکن انہوں نے اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ اس کے بعد انہوں نے عدالت میں شکایت درج کرائی سنگھواڑہ تھانہ صدر بسنت کمار نے بتایا کہ گھنشیام جھا کے خلاف عدالت سے اشتہاری وارنٹ جاری تھا۔ گرفتار ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیجا جا رہا ہے

