کشن پور کے پچگچھیا میں سرکاری واٹر ٹاور ندی میں ڈوب گیا، 15 مکانات کٹاو سے متاثر

تاثیر 31 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سپول، 31 جولائی: کوسی ندی کا کٹاو? ضلع کے کشن پور علاقے کے تحت موجھا پنچایت کے وارڈ نمبر 14 کے پچگچھیا گاو?ں میں تباہ کن صورتحال اختیار کر رہا ہے۔ جمعہ کے روز ندی کے تیز دھار نے ایک منی واٹر ٹاور اور اس سے منسلک چھت والی عمارت کو بہا لیا، جو حکومت کی واٹر نل اسکیم کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔یہ واٹر ٹاور گاو?ں والے رام ولاس کمار کے گھر کے قریب واقع تھا۔ واقعہ کے بعد پورے گاو?ں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گاو?ں والوں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے کوسی ندی کے پانی کی سطح کم ہوتی ہے، کٹاو? کی شرح میں تیزی ا?تی ہے۔ ندی مسلسل بستیوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جس سے کئی خاندانوں کے بے گھر ہونے کا خطرہ ہے۔