انوج راوت کی سنچری رائیگاں، سینٹرل دہلی کنگز کی افتتاحی میچ چار وکٹوں سے جیت

تاثیر 01 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم اگست: دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 کا آغاز جمعہ کی شب ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ایک سنسنی خیز مقابلے سے ہوا، جہاں سینٹرل دہلی کنگز نے انوج راوت کی شاندار سنچری کو بے اثر کرتے ہوئے پرانی دہلی 6 کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔میچ سے قبل معروف گلوکار سکھبیر سنگھ اور سنندا شرما کی رنگا رنگ موسیقی کی پیشکش نے شائقین کا بھرپور تفریح فراہم کی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پرانی دہلی 6 کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور ٹیم نے ابتدائی پانچ اوورز میں صرف 30 رنز پر اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد کپتان انوج راوت اور دیو لاکڑا نے چوتھی وکٹ کے لیے 132 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔دیو لاکڑا نے 37 گیندوں پر 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان انوج راوت نے 59 گیندوں پر ناقابلِ شکست 105 رنز بنا کر عمدہ سنچری اسکور کی۔ اپنی اننگز میں انہوں نے 11 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔