تاثیر 01 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، یکم اگست: اگست کے مہینے کا آغاز عام صارفین کے بجائے ہوٹلوں، ریستوراں، ڈھابوں اور دیگر تجارتی اداروں کے لیے بڑی راحت لے کر آیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے سے زائد کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، دہلی میں 19 کلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 202 روپے جبکہ کولکاتا میں 209 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد دہلی میں اس کی نئی قیمت 2,728 روپے اور کولکاتا میں 2,872.50 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم 14.2 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اس بار بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دہلی میں گھریلو سلنڈر 942 روپے، ممبئی میں 941.50 روپے، کولکاتا میں968 روپے اور چنئی میں 957.50 روپے میں دستیاب رہے گا۔ مختلف ریاستوں میں مقامی وی اے ٹی اور دیگر ٹیکسوں کی وجہ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

