وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کو 17,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا تحفہ دیا

تاثیر 01 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوگاپورم، یکم اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو آندھرا پردیش کے وجے نگرم ضلع کے بھوگاپورم میں 17,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، نقاب کشائی کی اور سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نے اس سے پہلے بھوگا پورم میں الوری سیتارام راجو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسافر ٹرمینل کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 5,640 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) ماڈل کے تحت تیار کیے گئے گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کیا اور بھوگا پورم میں 17,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔
ساٹھ لاکھ کی سالانہ مسافروں کی گنجائش والے اس ہوائی اڈے میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی )، مسافروں کی بایو میٹرک پروسیسنگ، خودکار بیگیج نظام اور ایئر پورٹ پریڈیکٹو آپریشنز سینٹر جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا فن تعمیر آندھرا پردیش کی روایتی ‘چٹیلو’ جھونپڑیوں، وادی اراکو اور اڑنے والی مچھلی سے متاثر ہے۔