تاثیر 01 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
وشاکھاپٹنم (آندھرا پردیش)،یکم اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو پڑوسی وجے نگرم ضلع کے بھوگا پورم میں الوری سیتارام راجو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم نے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر اترنے کے بعد مسافر ٹرمینل کی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گورنر ایس عبدالنذیر، وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو، نائب وزیر اعلی پون کلیان اور شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کے ہمراہ اس کا معائنہ کیا۔
ٹرمینل کو آندھرا پردیش کی ثقافت، روایت اور فن کی عکاسی کرنے والے انداز میں سجایا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے ہوائی اڈے کے استقبالیہ گیٹ پر آویزاں بڑے پیمانے پرایٹیکوپکا آرٹ ورک کا قریب سے معائنہ کیا۔

