وزیر سیاحت جے ویر سنگھ نے ہری جھنڈی دکھائی، 65 بائیک رائڈرز کالنجر کے لیے روانہ

تاثیر 02 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنو، 02 اگست: اترپردیش کے سیاحت اور ثقافت کے وزیر جے ویر سنگھ نے اتوار کو ’دی رائڈنگ چیپٹرز: وزٹ مائی اسٹیٹ‘ کے پہلے ایڈیشن کا ا?غاز کرتے ہوئے 65 بائیک رائڈرز کے دستے کو لکھنو کے 1090 چوراہے سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس پہل کا مقصد ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کے کم مشہور ورثے، قدرتی مقامات اور التوا میں پڑے تاریخی مقامات کو نئے سیاحتی تجربے کے طور پر ملک اور دنیا کے سیاحوں کے سامنے پیش کرنا ہے۔
اس موقع پر سیاحت اور ثقافت کے وزیر جے ویر سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش میں سیاحت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ ریاست میں سیاحت کے بے شمار امکانات ہیں، جنہیں نئی توانائی دینے کے مقصد سے 65 رکنی بائیک رائڈرز کے دستے کو کالنجر قلعے کے سنسنی خیز سفر کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔