ای-20 پٹرول پر حکومت کے جواب سے نئے سوالات پیدا ہوئے: جے رام رمیش

تاثیر 03 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن[

نئی دہلی، 3 اگست: کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے ای-20 پٹرول کے معاملے پر مرکزی حکومت کے موقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 29 جولائی کو پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کی جانب سے دیے گئے جواب سے جتنے سوالات کے جواب ملے، اس سے کہیں زیادہ نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
جے رام رمیش نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ نتن گڈکری نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ای-20 ایندھن کو برسوں کے سائنسی تجربات کے بعد نافذ کیا گیا ہے اور اس سے گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے ملک بھر کے گاڑی مالکان اور مکینک مائلیج میں کمی، انجن کی کارکردگی میں گراوٹ، 2023 سے پہلے تیار ہونے والی گاڑیوں کی ای-20 سے مطابقت، سرد موسم میں گاڑی اسٹارٹ ہونے میں دشواری، انجن کے تیزی سے گھسنے، فیول انجیکٹر کے بند ہونے، فیول لائن میں زنگ لگنے اور ربڑ کے پرزوں میں دراڑیں پڑنے جیسی شکایات مسلسل سامنے لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جون 2026 میں 2023 سے پہلے تیار ہونے والی پٹرول گاڑیوں کے 44 ہزار سے زیادہ مالکان پر کیے گئے ایک آزادانہ سروے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ای-20 نافذ ہونے کے بعد اپنی گاڑیوں پر منفی اثرات محسوس کرنے کی بات کہی ہے۔