تاثیر 03 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 03 اگست: سپریم کورٹ نے بی جے پی رہنماؤں انوراگ ٹھاکر، پرویش ورما اور کپل مشرا کے خلاف مبینہ نفرت انگیز تقاریر (ہیٹ اسپیچ) کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کی رہنما برندا کرات کی نظرثانی درخواست مسترد کر دی ہے۔
جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم صادر کیا۔
برندا کرات نے سپریم کورٹ کے 29 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ 29 اپریل کو سپریم کورٹ نے ان کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ انوراگ ٹھاکر کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ضروری سرکاری منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی۔
اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے برندا کرات کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ درخواست گزار نے قانون میں دستیاب دوسرے متبادل قانونی راستے سے رجوع نہیں کیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے مقدمے کے حقائق اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ نہیں دیا بلکہ صرف دائر ۂ اختیار کے سوال پر غور کیا تھا۔

