گھر میں کام کرنے والے ملازم نے لاکھوں کا ہیرا چوری کیا، دوست کے ساتھ مل کر فروخت کرنے کا منصوبہ، گرفتار

تاثیر 04 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 اگست: جنوب مغربی ضلع تھانہ کے ساؤتھ کیمپس پولیس اسٹیشن نے گھریلو ملازم کے ذریعہ کی گئی ہیرے کی چوری کا پردہ فاش کیا ہے اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ افراد کی شناخت 22 سالہ منیش چندرا ساکن الموڑہ، اتراکھنڈ اور 22 سالہ انکت کمار، مہیپال پور، دہلی کے رہائشی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے ان کے قبضے سے مسروقہ ہیرا، ایک مسروقہ موبائل فون اور دو دیگر موبائل فون برآمد کر لیے۔ ان میں سے ایک موبائل فون میں چوری شدہ ہیرے کی تصاویر تھیں جو ممکنہ خریداروں کو بھیجی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم منیش چندر نے 12ویں جماعت کی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ ہاؤس کیپنگ اسٹاف ممبر کے طور پر کام کرتا تھا۔ وہ ابھی کچھ دن پہلے ہی شکایت کنندہ کے گھر پر ملازم ہوا تھا۔ اس کے ساتھی، انکت کمار نے 11ویں جماعت کی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ مہیپال پور کے ایک ہوٹل میں ہاؤس کیپنگ اسٹاف ممبر کے طور پر کام پر رکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انکت نے منیش کو چوری شدہ ہیرا بیچنے میں مدد کی تھی۔
پولیس کے مطابق 10 جولائی 2026 کو ایک خاتون نے ساؤتھ کیمپستھانہ میں شکایت درج کروائی جس میں الزام لگایا گیا کہ اس کے گھریلو ملازم منیش چندر نے ایک قیمتی ہیرا چرا لیا ہے۔ شکایت کی بنیاد پربھارتیہ نیائے سنہتا(آئی پی سی) کی دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔