بیڑ میں 10 اگست کے احتجاجی مارچ سے قبل ایل ای ڈی بیداری وین کا افتتاح

تاثیر 05 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بیڑ، 5 اگست:درج فہرست ذاتوں کی ذیلی درجہ بندی (الف، ب، ج، د) کے خلاف 10 اگست کو نکالے جانے والے احتجاجی مارچ سے قبل عوامی بیداری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پرلی شہر کے رانی لکشمی بائی ٹاور چوک میں ایل ای ڈی بیداری وین کا افتتاح کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق ایل ای ڈی وین کے ذریعے درج فہرست ذاتوں کی ذیلی درجہ بندی کے فیصلے کے خلاف عوام کو آگاہ کیا جائے گا، احتجاجی مارچ کے مقاصد سے روشناس کرایا جائے گا اور سماج کے افراد سے بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت کی اپیل کی جائے گی۔