تاثیر 05 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 05 اگست: کانگریس غیر ملکی چندہ (ضابطہ بندی) ترمیمی بل-2026 (ایف سی آر امینڈمینٹ بل) کی
کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کرے گی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے الزام لگایا کہ حکومت ایف سی آر اے ترمیمی بل کو اس کی پرانی شکل میں دوبارہ نافذ کرنا چاہتی ہے، جس کے ذریعے بعض تنظیموں کو خصوصی رعایت دی جائے گی جبکہ دیگر غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وینوگوپال نے کہا کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس معاملے پر پارٹی کے تحفظات حکومت کے سامنے مضبوطی سے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور پورے اپوزیشن کا مؤقف بالکل واضح ہے اور حکومت ایف سی آر اے کو اس کی پرانی شکل میں دوبارہ نافذ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مجوزہ انتظام کے تحت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ تنظیموں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ایسی سوچ ناقابلِ قبول ہے اور کانگریس کسی بھی جابرانہ قانون کو پارلیمنٹ سے منظور نہیں ہونے دے گی۔

