تاثیر 06 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
آسن (جنوبی کوریا)، 6 اگست: ہندوستان کی 17 سالہ ابھرتی ہوئی بیڈمنٹن اسٹار تنوی شرما نے اپنی عمدہ پرفارمنس جاری رکھی اور کوریا ماسٹرز 2026 کے خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئیں۔
جمعرات کو کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں تنوی نے ہم وطن شریانشی والیشیٹی کو 16-21، 21-17، 13-21 کو شکست دی۔ اب اس کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ایک اور ہندوستانی رکشتا سری رامراج سے ہوگا، جس نے جاپان کی منامی سوئیزو کو22-20, 21-10 سے شکست دی۔
گزشتہ ہفتے تائیپے اوپن سپر 300 خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے والی 17 سالہ تنوی نے ایک بار پھر اپنے فائٹنگ گیم کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا اور اس ماہ ہندوستان میں ہونے والی بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ سے قبل اپنی دعویداری کو مضبوط کیا۔
آل انڈیا مقابلہ کے پہلے گیم میں تنوی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور وہ ابتدائی پوائنٹس میں پیچھے رہ گئی۔ تاہم، تیز رفتاری اور حملہ آور اسٹروک کے دم پر انہوں نے شاندار واپسی کی اور مسلسل اہم پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلا گیم 16-21 جیت لیا۔

