تاثیر 06 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
آئیزول، 6 اگست: آسام رائفلز نے محکمہ کسٹمز، آئیزول کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں میزورم کے سیتول ضلع کے کوالبیم علاقے سے اسمگل کیے جانے والے تقریبا 1.56 کروڑ روپے مالیت کی سپاڑی ضبط کی ہے۔جمعرات کو فراہم کردہ مصدقہ معلومات کے مطابق آپریشن 4 اگست کو کیا گیا تھا۔ اس دوران دو مال بردار ٹرکوں کو روکا گیا اور تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے نتیجے میں 320 تھیلوں کی بازیابی ہوئی جن میں 22,400 کلوگرام سپاڑی تھی۔آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ضبط شدہ سپاڑی، دونوں گاڑیاں اور گرفتار ملزموں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ کسٹمز، آئیزول کے حوالے کر دیا گیا۔آسام رائفلز نے کہا کہ یہ کارروائی سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کو مؤثر طریقے سے روکنے اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

