تاثیر 07 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بینکاک،07اگست: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مضافاتی علاقے میں ایک اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پانچ اساتذہ سمیت کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث مبینہ حملہ آور نویں جماعت کا 14 سالہ طالب علم تھا، جو واقعے کے بعد مردہ پایا گیا۔
تھائی حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور نے اسکول میں اپنے اساتذہ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے قبل اس پر اپنے دادا اور دادی کو بھی گولی مارنے کا الزام ہے، جن کی بھی اس واقعے میں موت ہوگئی۔واقعے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے متضاد اعداد و شمار سامنے آتے رہے، تاہم تھائی لینڈ کے وزیر صحت پٹانا پرومپات نے تصدیق کی ہے کہ اسکول میں پانچ اساتذہ ہلاک ہوئے ہیں۔

