ایل جی نے لداخ میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے ہم اجلاس منعقد کیا

تاثیر 07 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لداخ, 07 اگست:لداخ میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ، چٹانوں کے گرنے اور اچانک آنے والے سیلاب کے واقعات کے بعد لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حساس مقامات پر فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں بھارتی فوج، بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) اور لداخ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے حالیہ آفات کے دوران فوج اور بی آر او کی جانب سے امدادی کارروائیوں اور سڑکوں کی فوری بحالی کی تعریف کی، تاہم زور دیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو لہیہ کرگل قومی شاہراہ پر 15 حساس مقامات اور لہیہ-نوبرا شاہراہ کے خاردنگ لا علاقے میں چار سے پانچ خطرناک مقامات کا تفصیلی حفاظتی معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی غیر مستحکم ڈھلوانوں کا جائزہ لے کر خطرناک پتھروں کو بروقت ہٹانے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈھلوانوں کو محفوظ بنانے پر بھی زور دیا۔