وارانسی میں لوہتا کے علاقے میں قبرستان میں تدفین کے معاملے پر تنازعہ ، دو مسلک کے لوگ آمنے سامنے

تاثیر 08 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

وارانسی، 8 اگست: اتر پردیش کے وارانسی میں لوہتا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک قبرستان میں تدفین کے معاملے پرمسلمانوں کے دو فریق آمنے سامنے آ گئے۔ ایک فریق نے الزام لگایا کہ اپنے آبائی قبرستان میں دفن کرنے کے بجائے دوسرا فریق اس قبرستان میں تدفین کر رہا ہے جسکی وجہ سے تنازعہ پیدا ہوا اورپولیس سے شکایت کی گئی ہے۔اس قبرستان میں تدفین پر اڑے سلیم نے کہا کہ قبرستان ان کے دادا اور پردادا مدفون ہیں جبکہ دوسرا فریق غیر ضروری بحث کر رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ عدالت بھی جا سکتے ہیں۔دوسرے فریق کے محمد علی نے کہا کہ ہم سب سنی عقیدے کے ہیں اور اس قبرستان میں صرف سنی یعنی بریلوی مسلک کے افراد کے تدفین کی اجازت ہے۔لوہتا پولیس اسٹیشن میں تعینات انسپکٹر انچارج ستیہ پرکاش سنگھ نے انہیں سمجھایا کہ قبرستان میں تدفین پر اختلاف مناسب نہیں ہے۔ قبرستان سب کا ہے۔ اس صورت میں دونوں فریقوں کو مل کر بیٹھ کر مسئلہ حل کرنا چاہیے۔ ورنہ پولیس کارروائی کرنے پر مجبور ہو گی۔