تاثیر 08 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 8 اگست: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی ہے، جب کہ بی ایس پی بابا صحب بھیم راؤ امبیڈکر کے نظریات پر عمل کرنے والی پارٹی ہے جو سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
ہفتہ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں، بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے لکھا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ بی ایس پی ایک امبیڈکر کے نظریات کی حامل پارٹی ہے جو سب کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے وقف ہے یعنی سر وجن ہتائے ، سر و جن سکھائے۔ بی ایس پی نے ان اصولوں کی بنیاد پر اتر پردیش پر حکومت کی، جب کہ تنگ ذات پرستانہ سیاست اور انتخابی مفادات کے تحت چلنے والی ایس پی نے گرگٹ کی طرح کھلے عام رنگ بدلے۔

