تاثیر 12 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 12 اگست :یوم آزادی سے قبل مغربی بنگال میں ایک مشتبہ پاکستانی شہری سمیت دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پاکستانی شہری وہاب عالم عرف رانا رؤف کو ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے شمالی 24 پرگنہ کے ہاوڑہسے گرفتار کیا۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد کولکاتا کے علاقے تپسیا سے محمد اعجاز نامی ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پہلی نظر میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اعجاز رانا کے ساتھی کے طور پر کام کررہا تھا۔
پہلی نظر میں ان دونوں کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے روابط ہونے کا شبہ ہے۔ تحقیقات کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ رانا کا تعلق پاک فوج سے ہے۔ وہ آئی ایس آئی ہینڈلر کے طور پر کاٹھمنڈو کے راستے ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔ تفتیش کاروں کو معلوم ہوا ہے کہ اس نے پہلے بھی کئی بار ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

