تاثیر 12 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ، 12 اگست: سہرسہ-مانسی ریلوے لائن کے سمری بختیار پور ریلوے اسٹیشن پربدھ کے روز پورنیہ-ہٹیا کوسی ایکسپریس (18625) سے بدھ کی صبح اچانک دھواں اٹھنے سے مسافروں اور ریلوے اہلکاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاعات کے مطابق دھواں ٹرین کے تھرڈ اے سی کوچ، ایم تھری میں بریک بائنڈنگ کی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ تاہم بروقت حالات پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار گپتا کے مطابق کوسی ایکسپریس ٹرین سمری بختیار پور اسٹیشن پر مقررہ وقت سے تقریباً ایک گھنٹہ 13 منٹ تاخیر سے پہنچی۔ افسر کے مطابق ا?گ لگنے کی اطلاع صبح 6:36 بجے ملی۔ فائر بریگیڈ کو فوری طور پر تعینات کر دیا گیا۔واقعے کے بعد اسٹیشن پر موجود مسافر تھوڑی دیر کے لیے گھبرا گئے۔ فی الحال اس کوچ کے مسافروں کو دوسری کوچ میں منتقل کر کے دوسری برتھوں پر رکھا گیا ہے۔ وہ کوچ خالی رکھا گیا ہے۔ ریلوے حکام اور فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کی بدولت صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ واقعے کی وجہ کی تفصیلی تحقیقات سے ہی بریک بائنڈنگ کے مسئلے کی وجہ سامنے ا?ئے گی۔

